آسٹریلوی ہائی کمشنر کو ’چرسی تکہ‘ کی لت لگ گئی

اب سمجھ آیا اسے چرسی کیوں کہا جاتا ہے، نیل ہاکنز
شائع 16 جولائ 2023 11:48am

آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز بھی دیگر غیر ملکیوں کی طرح پشاور کے مشہور ”چرسی تکّہ“ کے نشے میں مدہوش ہوگئے ہیں۔

چرسی تکہ کھانے کے بعد نیل ہاکنز نے ٹوئٹر پر اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے لکھا، ’میں نے ابھی پشاور کا سب سے بہترین چرسی تکہ کھایا اور واہ۔۔۔ میں متاثر ہوا۔ اس کا ذائقہ لت لگانے والا ہے! مجھے دکھ رہا ہے کہ اسے چرسی کیوں کہا جاتا ہے۔ یہ ملک کا بہترین تکہ ہے، بھلا کون مزاحمت کرسکتا ہے‘۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ٹوئٹ اور تعریف کے بعد پشاور کے شہریوں نے ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں اپنے شہر میں خوش آمدید کہا۔

Read Comments