Aaj Logo

شائع 19 جولائ 2023 12:03am

دپیکا پڈوکون کے پاس کتنی دولت ہے اور کتنا ٹیکس دیتی ہیں؟تفصیلات سامنے آگئیں

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کے پاس بالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ کا اعزاز تھا اور اب وہ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والی بالی ووڈ اداکارہ بھی بن گئی ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق دپیکا پڈوکون کے ٹیکس ریکارڈ سے معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے سال 2016-17ءمیں 10کروڑ روپے ٹیکس دیا تھا اور اس کے بعد ان کی ٹیکس کی شرح ان کی آمدنی کے ساتھ ساتھ بڑھتی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دپیکا پڈوکون کی دولت کا تخمینہ 500کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔اس دولت کے ساتھ وہ پریانکا چوپڑا کے بعد بھارت کی امیر ترین خاتون سلیبریٹی ہیں۔ پریانکا چوپڑا کے پاس 620کروڑ روپے کی دولت ہے۔

2016-17ءمیں عالیہ بھٹ نے دوسرے نمبر پر4کروڑ 30لاکھ روپے اور تیسرے نمبر پر کرینہ کپور نے 3کروڑ 90لاکھ روپے ٹیکس دیا تھا۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے اداکاروں کی فہرست میں سلمان خان پہلے نمبر پر ہیں جنہوں نے اس سال 44کروڑ روپے ٹیکس دیا۔

Read Comments