یونان: جنگل میں لگی آگ نے تباہی مچا دی، تصاویر

موسمی حالات کے باعث امدادی کارروائیاں متاثر ہو رہی ہیں
شائع 19 جولائ 2023 01:21pm

یونان میں جنگل میں لگنے والی آگ 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے باعث زمین کے بڑے حصے کو برباد کرچکی ہے۔۔اگرچہ بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں، لیکن موسمی حالات ان کوششوں کو بارآورثابت نہیں ہونے دے رہے

تباہی کی داستان بیان کرتی چند تصاویر دیکھیے۔

یونان کے علاوہ کینیڈا، اسپین، سوئٹزرلینڈ اور ترکیہ کے جنگلات میں لگی آگ نے بھی تباہی مچا دی ہے۔ کینیڈا کے جنگل میں پانچ سو سے زائد مقامات پر لگی آگ بے قابو ہوچکی ہے۔ بجھانے کی کوششوں کے دوران دو فائر فائٹرز ہلاک ہوگئے۔

آگ پر قابو پانے کے لیے فوج تعینات کردی گئی جبکہ دیگر ملکوں سے بھی فائر فائٹرز کو طلب کرلیا گیا، دھویں سے شمالی اور مشرقی امریکا بھی متاثر ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ نے تیزی سے بدلتے موسمی حالات کے پیش نظردنیا کو خبردارکردیا ہے کہ شدید گرمی کا سامنا کرنے کی تیاری کرلے۔

موسمی درجہ حرارت میں تبدیلی کے باعث چین میں گرمی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں جہاں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

امریکی شہر فینکس میں گرمی کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جہاں دن میں پارہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔ یورپ میں بھی شدید گرمی کی لہر جاری ہے، اٹلی میں درجہ حرارت 41 اعشاریہ آٹھ ڈگری تک پہنچ گیا۔

Read Comments