Aaj Logo

شائع 19 جولائ 2023 05:32pm

حکومت کا 254 ارب روپے اضافی ٹیکس وصولی کا پلان تیار

وفاقی حکومت نے 254 ارب روپے اضافی ٹیکس کی وصولی کا پلان بنالیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کو پیٹرولیم لیوی 60 روپے فی لیٹر کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

آئندہ مالی سال لیوی کی اوسط شرح 55 روپے لیٹر رہے گی، پیٹرولیم لیوی کی مد میں 79 ارب روپے اضافی وصول کیے جائیں گے۔

دوسری جانب بزنس انکم اور تنخواہ دار طبقے سے اضافی 30 ارب روپے وصولی بھی پلان کا حصہ ہے۔

ذرائع کے مطابق کھاد پر ٹیکس چھوٹ ختم کرکے 5 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا ، یوریا کھاد پر 5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی وصول کی جائے گی، کھاد پر ٹیکس کی مد میں 34 ارب روپے کا اضافی ریونیو حاصل ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ کاروبار کو سپلائی پر اضافی جی ایس ٹی سے 23 ارب حاصل ہوں گے، بلڈرز اور ڈیولپرز پر ایڈوانس ٹیکس بڑھانے سے 15 ارب ریونیو ملے گا۔

نان فائلرز پر جائیداد کی ویلیو کا ایک فیصد ٹیکس لگانے سے 19 ارب حاصل ہوں گے، اس اقدام سے 46 ارب روپے کا ٹیکس ریونیو حاصل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق غیرمنقولہ جائیداد کی سیل پر چیز پر ٹیکس 2 سے بڑھا کر 3 فیصد کردیا گیا، شوگری ڈرنکس پرایف ای ڈی 20 فیصد کرنے سے 8 ارب حاصل ہوں گے۔

Read Comments