بجلی کے بلوں میں عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کا فیصلہ، نئی فیس شامل

وزارت اطلاعات نے سمری تیارکرلی
شائع 20 جولائ 2023 12:52pm

وزارت خزانہ نے عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کرلیا۔ بجلی کے بلوں میں ٹی وی فیس کےساتھ اب ریڈیو فیس بھی شامل ہوگی۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں کمیٹی ارکان کو وزارت خزانہ کے حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ حکومت نے عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کے حکام نے اپنی بریفنگ میں کہا کہ بجلی کے بلوں میں ٹی وی فیس کے ساتھ ریڈیو فیس بھی شامل ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں 50 روپے ٹی وی اور ریڈیو کی فیس عائد ہوگی۔

وزارت خزانہ کے مطابق بجلی کے بل میں 35 روپے پی ٹی وی اور 15 روپے ریڈیو فیس عائد ہوگی، وزارت اطلاعات نے اس حوالے سے سمری تیارکرلی ہے۔

Read Comments