اگر والد کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار مودی ہوں گے، بیٹی یاسین ملک

والد کے ساتھ ملاقات 2 سال کی عمر میں ہوئی تھی، رضیہ سلطانہ
شائع 20 جولائ 2023 03:55pm

حریت رہنما یاسین ملک کی صاحبزادی رضیہ سلطانہ کا کہنا ہے کہ اگر میرے والد کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار مودی ہوں گے۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے رضیہ سلطانہ نے کہا کہ میرے والد یاسین ملک جدوجہد کی ایک علامت ہیں جنہوں نے کشمیر کی آزادی کے لئے جدوجہد کی۔

رضیہ سلطانہ نے کہا کہ والد کے ساتھ ملاقات 2 سال کی عمر میں ہوئی تھی، والد یاسین ملک نے کشمیریوں کے لئے اپنی پوری زندگی وقف کردی۔

یاسین ملک کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ اپنے والد کو ہر وقت یاد کرتی ہوں، اگر انہیں کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار نریندر مودی ہوں گے۔

Read Comments