سعودی عرب میں 2 پاکستانی کو ہیروین فروخت کرنے کے جرم میں گرفتار

دونوں کی گاڑی سے ہیروئن برآمد
شائع 20 جولائ 2023 08:38pm

سعودی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو پاکستانیوں کو ہیروین فروخت کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا۔

سعودی پولیس نے بتایا کہ طائف کے علاقے میں دونوں پاکستانی شہریوں کی گاڑی سے ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کی جانب سے جازان کے علاقے میں چار سعودی شہریوں کو منشیات رکھنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے، جن سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

Read Comments