Aaj Logo

شائع 21 جولائ 2023 07:13pm

اولمپیئن شہناز شیخ کو پاکستان ہاکی ٹیم کا کنسلٹنٹ مقرر کردیا گیا

ایشین چیمپئنز ٹرافی اور ایشین گیمز کے لئے سابق کپتان اولمپیئن شہناز شیخ کو پاکستان ہاکی ٹیم کا کنسلٹنٹ مقرر کردیا گیا۔

لاہور میں جاری نیشنل ہاکی تربیتی کیمپ میں شہناز شیخ جوائن کریں گے اور وہ ایشین چیمپیئنز ٹرافی اور ایشین گیمز میں ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔

شہنازشیخ کو 2 سال کے لیے قومی ٹیم کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ سابق اولمپیئن شہناز شیخ کی پاکستان فیڈریشن میں بطور کنسلٹنٹ تعیناتی کا فیصلہ قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے شہناز شیخ کو بطور کنسلٹنٹ مقرر کرنے کے فیصلے کی منظوری دے دی۔

Read Comments