ایمان ولانی کی سائنس فکشن فلم ’دی مارولز‘ کا ٹریلر جاری
سائنس فکشن فلم ’دی مارولز‘ کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے نومبر میں ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
دی مارولز مارول اسٹوڈیو کی 2019 کی مقبول فلم ’کیپٹن مارول‘ کا سیکوئل ہے اور نئی فلم میں تین سپر وومن خواتین کرداروں کو دکھایا گیا ہے۔
دی مارولز کے جاری کیے گئے مختصر ٹریلر میں فلم کے تینوں مرکزی سپر ہیروئن کرداروں کو دکھایا گیا ہے۔
فلم میں تینوں سپر ہیروئنز کو اپنے روایتی کرداروں میں دکھایا گیا ہے، ایمان ولانی اپنے کردار ’کمالہ خان‘ کو ادا کرتی دکھائی دیں گی۔
پاکستانی نژاد کینیڈین اداکارہ ایمان ولانی نے 2022 ریلیز ہونے والی امریکی ویب سیریز ’مس مارول‘ سے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
فلم مس مارولز کو نومبر 2023 میں ریلیز کیا جائے گا تاہم تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
Read Comments