سری لنکا کیخلاف دوسرا ٹیسٹ: پاکستان ٹیم نے تیاریاں شروع کردیں

کھلاڑیوں کا پہلا ٹریننگ سیشن ہوا جس میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس
شائع 22 جولائ 2023 07:22pm

پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی تیاریاں شروع کردیں۔

قومی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف کولمبو میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے تیاریاں شروع کردیں، کھلاڑیوں کا پہلا ٹریننگ سیشن ہوا جس میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی گئی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 24 جولائی سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم نے سعود شکیل کی شاندار بیٹنگ کی بدولت گال ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

قومی ٹیم کو 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

Read Comments