کراچی: لانڈھی میں مدرسہ کے قریب خاتون کی لاش برآمد

خاتون کی ہلاکت پیٹ میں گولی لگنے سے ہوئی ہے
شائع 23 جولائ 2023 10:58pm

کراچی کے علاقے لانڈھی سیکٹر36B میں محمد عثمان بن عفان مدرسہ کے قریب سے خاتون کی برآمد ہونے والی لاش سے متعلق پولیس نے کہا کہ لڑکی کو موٹر سائیکل سے اُتارنے کے بعد لڑکے نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا ہے۔

لاش سے متعلق ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی،عینی شاہدین نے بتایا ہے ایک لڑکا موٹر سائیکل پر لڑکی کو لے کر آیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ لڑکی کو موٹر سائیکل سے اتارنے کے بعد لڑکے نے اس سے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔ لڑکی کی عمر30 سال کے قریب ہے اسے پیٹ میں ایک گولی لگی ہے۔

طارق نواز نے مزید کہا کہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے دو خول ملے ہیں، پولیس کی تلاش ایب ڈیوائس کی مدد سے خاتون کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Read Comments