شائع 24 جولائ 2023 05:21pm

فلم کی کامیابی کے بعد جھانوی کپور کا مداحوں سے اظہارِ تشکر

ڈرامہ فلم ’باوال‘ میں ورون دھون کے ساتھ اداکاری کرنے والی اداکارہ جھانوی کپور نے اپنی فلم کی کامیابی کے بعد اپنے مداحوں کے لئے فلم کو پسند کرنے پر اظہارِتشکر کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سیٹ سے اپنی اور ورون دھون کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔

بھارتی مشہور اداکارہ نے اپنے پیارے مداحوں کے لئے محبت اور شکریہ کا اظہار کرتے ہوئے ایک طویل نوٹ تحریر کیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ: ”نشا کو اپنانے کے لیے، اججو کو سدھارنے کے لیے، ہماری کہانی اور کام کو اتنا پیار دینے کے لیے شکریہ۔“

سری دیوی کی صاحبزادی نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے باوال سے سیکھا کہ زندگی کی آسان ترین چیزوں کی سب سے زیادہ اہمیت ہوتی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ لوگ اکثر جس چیز کو اپنا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیتے ہیں وہ صرف ان کی سوچ ہے جس کی وجہ سے ہم اس کی قدر نہیں کر پاتے ہیں۔

اداکارہ نے مزید لکھا : ”اہم بات یہ نہیں ہے کہ آپ کے پاس کیا ہے بلکہ یہ ہے کہ آپ کیا ہیں اور بعض اوقات ہم سب سے آسان چیزوں کی قدر کرنا بھول جاتے ہیں جب تک کہ ہم اسے کھو نہ دیں۔“

Read Comments