Aaj Logo

اپ ڈیٹ 25 جولائ 2023 04:22pm

بچوں کو ’باربی‘ دکھانے سے پہلے یہ پڑھ لیں

سال 2023 میں فلم ’باربی‘ نے پوری دنیا میں مقبولیت کو چھوتے ہوئے ریکارڈ توڑ بزنس کیا ہے لیکن اس فلم میں کچھ ایسا بھی ہے جو معروف شخصیات کو بھی گراں گزرا۔

باربی کے کردار میں مارگوٹ روبی اور کین کے کردار میں ریان گوسلنگ کی اس فلم سے گلابی رنگ کی ایسی وبا پھیلی کہ اداکار تو کیا عام فلم بین سبھی گلابی رنگ میں رنگ گئے۔

جہاں اس فلم کو صارفین کی جانب سے پزیرائی ملی ہے وہیں اس میں پیش کئے جانے والے چند غیر اخلاقی پہلو معاشرتی اقداروروایات کے خلاف بھی پائے گئے جس پر عام صارفین کے علاوہ شوبزسیلیبرٹیز نے بھی فلم کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بھارتی اداکارہ جوہی پرمار کا والدین کو مشورہ

جوہی پرمار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر انکشاف کیا کہ وہ گریٹا گرویگ کی فلم باربی سے بہت مایوس ہوئی ہیں۔

انہوں نے لکھا: ”آج میں جو کچھ شیئر کر رہی ہوں اس سے میرے اپنے بہت سے ناظرین خوش نہیں ہوں گے، آپ میں سے کچھ مجھ پربہت غصہ بھی ہو سکتے ہیں لیکن میں ایک فکرمند والدین کی حیثیت سے یہ نوٹ شیئر کررہی ہوں اور دوسرے والدین کو بھی میں یہی کہوں گی کہ برائے مہربانی اپنے بچے کو فلم دیکھانے سے پہلے خود اس کو ضرور دیکھیں پھر یہ فیصلہ کریں کہ کیا یہ بچوں کو دیکھانے کے قابل ہے بھی یا نہیں!“

اس ہالی ووڈ فلم پر نا صرف بھارت بلکہ پاکستانیوں کی جانب سے بھی تنقید کی گئی ہے۔

پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل نے کیا کہا

اداکارہ نادیہ جمیل نےفلم دیکھنے کے بعد ٹوئٹر پراس کے چند اہم پہلوؤں کی جانب توجہ دلائی۔

اداکارہ نے اپنے نوٹ میں لکھا: “ میں باربی دیکھنے کے دوران اپنے کچھ پریشان کن لمحات کو شیئر کرنا چاہوں گی۔ میں یہ بھی کہنا چاہوں گی کہ اس پر اپنا پیسہ ضائع کرنے کی واحد وجہ حکومتِ پنجاب کی اس پر پابندی لگانا تھی۔“

انہوں نے لکھا: ”حاملہ گڑیا بہت عجیب ہے، اس گڑیا کو دو بار دکھایا جاتا ہے اور دونوں بار مذاق اڑایا جاتا ہے جو کہ غلط ہے کیونکہ حاملہ ہونا دنیا کی سب سے قدرتی چیز ہے۔“

Read Comments