Aaj Logo

شائع 25 جولائ 2023 09:41pm

منی پور میں آزادی ہند کے جنگجو کی 80 سالہ بیوہ زندہ جلا دی گئی

منی پور کے سیرو گاؤں میں 28 مئی کو تحریک آزادی ہند کے جنگجو کی بیوہ 80 سالہ خاتون کو اس کے گھر میں زندہ جلا دیا گیا، اسے اس کے گھر والے اس لئے چھوڑ کر گئے تھے کہ شاید حملہ آور کسی معمر خاتون کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔

منی پور میں واقع سیرو پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سیرو گاؤں میں ایک 80 سالہ خاتون کو ایک مسلح گروہ نے اپنے گھر کے اندر بند کر دیا اور آگ لگا دی۔

مرنے والی خاتون ”سوروکیبام ابیتومبی“ کا شوہر ”ایس چورا چند سنگھ“ جس کا 80 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا تھا، تحریک آزادی ہند کا جنگجو تھا، اور اسے بھارت کے سابق صدر عبدالکلام نے اعزاز سے بھی نوازا تھا۔

سوروکیبام ابیتومبی کے اہل خانہ کے مطابق 28 مئی کی دوپہر مسلح افراد نے ان کے گاؤں پر حملہ کردیا تھا اور گھروں کو آگ لگانا شروع کر دی، جس کے باعث انہیں گھر چھوڑ کر مقامی ایم ایل اے کے گھر میں پناہ لی۔

اہل خانہ نے بتایا کہ ”سوروکیبام ابیتومبی“ نامی 80 سالہ خاتون کو اس لئے گھر چھوڑ دیا کہ خیال تھا کہ حملہ آور معمر خاتون کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔ تاہم فسادات کے تقریباً دو ماہ بعد جب اپنے گھر واپس آئے تو گھر لڑکی اور دھات کے ٹیلے میں تبدیل ہوچکا تھا، اور ملبے سے انہیں ایک تصویر ملی جو ایبیتومبی نے اپنے ہاتھ میں رکھی ہوئی تھی اور یہ تصویر سابق صدر اے پی جے عبدالکلام کے ساتھ ان کے شوہر کی تھی۔

ایبیٹومبی کے شوہر ”سوروکیبام چوراچند میتی“ 28 مئی 1918 کو سلہٹ میں پیدا ہوئے تھے، اور بھارت چھوڑو تحریک میں حصہ لیا، اور 1931 سے 1932 تک سلہٹ جیل میں بند رہے، اور آزادی کے بعد سیرو گاؤں کے پہلے پردھان بنے، سیرو گاؤں امپھال سے تقریبا ۸۰ کلومیٹر دور واقع ہے۔

Read Comments