Aaj Logo

اپ ڈیٹ 26 جولائ 2023 03:37pm

مُون چیسٹر یونائیٹڈ: فٹ بال میچز اب چاند پر کھیلے جائیں گے

سائنس دانوں کا دعویٰ ہے کہ 2035 سے پہلے چاند پر فٹ بال میجز کا انعقاد کیا جائے گا۔

اِنسٹیٹیوشن آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (آئی ای ٹی) کے ماہرین نے چاند پر فٹبال کے میچ کے حوالے سے دلچسپ منصوبہ پیش کردیا۔

ماہرین کےمطابق چاند پر کھیلے جانے والے میچ میں دونوں ٹیمیں پانچ کھلاڑیوں پرمشتمل ہوں گی اورکھیل 10 منٹ کےچارکوارٹرزمیں کھیلا جائے گا۔ہرکوارٹر کے درمیان کھلاڑیوں کو 20 منٹ کا وقفہ دیا جائے گا۔

چاند کا فٹبال کا میج تھوڑا منفرد ہوگا کیونکہ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ کھیل کھلاڑیوں کو شارٹس کے بجائے بھاری اسپیس سوٹس میں کھیلنا پڑے گا، اسی لئے کھیل کا دورانیہ بھی کم ہوگا۔

میچ سپروائز کرنے کی ذمہ داری انسان پر نہیں بلکہ ورچوئل اسسٹنس ریفری سے قریب تر ریفریز پر ہوگی۔

یعنی ہولوگرام ریفری پچ پردوڑتے نظرآئیں اورورچوئل ریڈ اوریلو فلیگز دِکھائیں گے۔

۔

Read Comments