بورے والا: نشے کے عادی شخص کا اہل خانہ پرتشدد، بیٹی کی آنکھیں ضائع کرڈالیں

پولیس نے کارروائی کرکے بچوں کو ملزم سے بازیاب کروا لیا
شائع 26 جولائ 2023 10:45am

صوبہ پنجاب کے ضلع بورے والا میں نشے کے عادی شوہر نے بیوی اور بچوں کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا، ملزم نے خنجرسے حملہ کرکے بیٹی کی آنکھیں ضائع کردیں۔

نشے کےعادی باپ نے 13 سالہ بیٹی پر خنجر سے حملہ کیا، جس سے بچی کی آنکھیں ضائع ہوگئیں۔

ملزم نے اس دوران بیوی بچوں کر یرغمال بنا رکھا تھا جنہیں پولیس نے 12 گھنٹے کے طویل انتطار کے بعد کارروائی کرتے ہوئے بازیاب کروا لیا۔

پولیس نے ملزم قاضی احمد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ بچوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم قاضی احمد مبینہ طور پر آئس کا نشہ کرتا ہے۔

Read Comments