Aaj Logo

شائع 26 جولائ 2023 11:29am

تاریخ میں پہلی بار ناسا کا رابطہ خلائی اسٹیشن سے منقطع

بجلی کی بندش کے باعث ناسا مشن کنٹرول اور بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے درمیان مختصر وقت کیلئے رابطہ مقطع ہونے سے کھلبلی مچ گئی۔

ہیوسٹن کے جانسن اسپیس سینٹر کی عمارت میں اپ گریڈیشن کا کام جاری تھا کہ بجلی بند ہوگئی، جس کے بعد مشن کنٹرول اسپیش اسٹیشن کو کمانڈ نہیں بھیج سکا اور مدار میں موجود سات خلابازوں سے بات ختم ہوگیا۔

خلائی اسٹیشن کے پروگرام مینیجر جوئل مونٹیلبانو نے کہا کہ رابطہ بند ہونے سے خلانوردوں اور اسٹیشن کو کوئی خطرہ نہیں تھا، جبکہ بیک اپ کنٹرول سسٹم نے 90 منٹ کے اندر اندر معاملہ سنبھال لیا۔

عملے کو بجلی بند ہونے کے بعد 20 منٹ کے اندر روسی کمیونیکیشن سسٹم کے ذریعے مسئلہ کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

مونٹیلبانو کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب ناسا کو ان بیک اپ سسٹمز کو استعمال کرنا پڑا ہے۔

ناسا نے سمندری طوفان یا دیگر آفات کی صورت میں ہیوسٹن سے میلوں کے فاصلے پر واقع ایک بیک اپ کنٹرول سینٹر بنایا ہے۔

Read Comments