کراچی: دوپہر میں گرمی مزید بڑھ سکتی ہے، محکمہ موسمیات

آج شہر میں حبس برقرار اور سمندری ہوائیں معطل رہیں گی
شائع 26 جولائ 2023 12:04pm

کراچی میں موسم آج جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ دوپہر میں گرمی مزید بڑھ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں حبس برقرار اورسمندری ہوائیں معطل رہیں گی۔ اس دوران موسم جزوی طور ابر آلو رہنے کا امکان ہے۔

جبکہ دوپہر میں مزید گرمی بھی متوقع ہے۔

شمال مشرقی سمت سے ہوا کی رفتار 8 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے اور ہوا میں نمی کا نتاسب 83 فیصد ہے۔ شہر میں گرمی کی شدت 38 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی جارہی ہے۔

آج کم سے کم درجہ حرارت 28 عشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

Read Comments