عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف مقدمات منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیشن کورٹ کو عبوری ضمانت کی درخواست پرفیصلے سے روک دیا
شائع 26 جولائ 2023 01:57pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی مقدمات منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہرعباس سپرا کوعمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواست پر حتمی فیصلے سے روک دیا ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کیس کی سماعت کی ۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت عدالت پیش ہوئے،دلائل سننے کے بعد عدالت نے اقدامات کے ساتھ کہاکہ جب تک ہائیکورٹ سے فیصلہ نہ آئے تب تک سیشن عدالت عبوری ضمانت پر کوئی حتمی فیصلہ نہ دے۔

اس موقع پر وکیل شیر افضل مروت کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کو سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی گئی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دہے کہ سکیورٹی فراہمی کا اختیار چیف کمشنر کے پاس ہے، آپ کی درخواست سن کر انہیں فیصلہ کرنے کا کہہ سکتے ہیں ۔

Read Comments