سائفر تحقیقات: چئیرمین پی ٹی آئی دوبارہ ایف آئی اے طلب

چیئرمین پی ٹی آئی کو یکم اگست دن 12 بجے طلبی کا نوٹس جاری
شائع 26 جولائ 2023 06:40pm

سائفر کو عوامی جلسے میں لہرانے کی تحقیقات کرنے والی ایف آئی اے کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے چیئرمین پی ٹی آئی کو دوبارہ طلب کرلیا۔

سائفر معاملے کی تحقیقات اور عوامی اجتماع میں سائفر لہرانے کے کیس میں ایف آئی کی مشترکہ انکوائری ٹیم نے چئیرمین پی ٹی آئی کو دوبارہ طلب کرلیا ہے، اور اس حوالے سے نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے نوٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو یکم اگست کو دن 12 بجے طلب کیا گیا ہے، اور کہا گیا ہے کہ گزشتہ پیشی پرچیئرمین پی ٹی آئی نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا، بیان کی روشنی میں ان سے مزید پوچھ گچھ کرنی ہے۔

نوٹس میں چئیرمین پی ٹی آئی کو متعلقہ دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کرتے ہوئے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اگر وہ پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Read Comments