ہانیہ ایک اوور ریٹڈ اداکارہ ہیں،اقراء فیض

دئیے گئے انٹرویو میں ماڈل نے اداکاروں سے متعلق اپنی آراء پیش کی ہیں
شائع 27 جولائ 2023 05:03pm

پاکستان فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مقبول ماڈل اقراء فیض نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو اب تک کی سب سے زیادہ اوور ریٹڈ اداکارہ قرار دیا ہے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں اقراء فیض نے شرکت کی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

دئیے گئے انٹرویو میں اقراء نے اداکاروں سے متعلق اپنی آراء پیش کی ہیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میزبان نے ماڈل سے سوال میں پاکستان کی اوور ریٹڈ اداکارہ کے بارے میں پوچھا ہے جس کا جواب دیتے ہوئے اقراء نے کہا کہ وہ ہانیہ کے خلاف نہیں ہیں مگر ان کے مطابق ہانیہ عامر انڈسٹری کی سب سے اوور ریٹڈ اداکارہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یمنیٰ زیدی ایک باصلاحیت اداکارہ ہونے کی وجہ سے مشہور ہیں لیکن ہانیہ عامر کی اداکاری ان کی شہرت کے مقابلے کم ہے۔

Read Comments