Aaj Logo

شائع 28 جولائ 2023 02:27pm

فیصل آباد: موٹروے پر6 گاڑیاں ٹکراگئیں، 2 افراد جاں بحق، 15 زخمی

فیصل آباد میں موٹروے پر بس اور ٹرالر کے خوفناک تصادم کے بعد چھ گاڑیاں آپس میں ٹکرا نے سے 2 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

لاہور موٹروے ایم تھری پر سمندری انٹرچینج چینج کے قریب تیز رفتار بس اور ٹرالر میں تصادم ہوا جس کے بعد پیچھے سے آنے والے مزید چھ گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

حادثے کے نتیجے میں بس ڈرائیو عمران بلوچ سمیت دو افراد جاں بحق اور پندرہ افراد زخمی ہوگئے.

ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو نے زخمیوں کو فوری طور پر سمندری کے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا جہاں پانچ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

Read Comments