نماز پڑھنے پر اداکارہ نادیہ حسین تنقید کی زد میں آگئیں

نادیہ حسین کی ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین خود کو روک نہ سکے۔
شائع 30 جولائ 2023 09:01am

پاکستان کی معروف اداکارہ نادیہ حسین نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نمازادا کرتے ہوئے ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس پر فالوورز کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

مشہور ماڈل نادیہ حسین کے بہت سے فالوورز نے ان کی اس ویڈیو پر تبصرہ کیا کہ نماز پڑھنا ایک نیکی ہے لیکن اس کے بارے میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا منافقت اور دکھاوا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے ان کے غلط طریقے سے نماز پڑھنے کی نشاندہی بھی کی ہے۔

کچھ صارفین نے ان کے مصنوعی ناخن لگے دیکھے تو یہ بھی بتایا کہ ان ناخنوں کی وجہ سے وضو نہیں ہوتا۔

واضح رہے کہ نادیہ حسین پاکستان کی ایک کامیاب بزنس وومن، کامیاب بیوٹیشن اور ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں۔

ان کے مقبول ڈراموں میں ”مقدر کا ستارہ“، ”بے نام“، ”جلن“ اور ”جو نہ مل سکا“ شامل ہے۔

Read Comments