Aaj Logo

شائع 30 جولائ 2023 12:18pm

امریکا میں شدید گرمی، ہیٹ ویو سے شہری پریشان

امریکا میں شدید گرمی سے شہری پریشان ہوگئے، ریاست نیویارک سمیت دیگر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں آگئے۔

امریکی حکام نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے، ہیٹ ویو کی لہر آئندہ دو سے تین دن تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق مڈویسٹ اور ایسٹ کوسٹ میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جس کی وجہ سے لاکھوں امریکی شدید درجہ حرارت اور نمی کا شکار ہیں۔

بہت سے علاقوں میں دوپہر کے ہیٹ انڈیکس کی ریڈنگ 100 ڈگری فارن ہائیٹ (38 سینٹی گریڈ) سے زیادہ بڑھ گئی۔

شدید گرمی میں لوگ ہیٹ ویو سے بچنے کے لیے فائر ہائیڈرنٹس کا استعمال کر رہے ہیں۔ بچوں، بڑوں اور بزرگوں نے واٹر پارک کا رخ کرلیا ہے۔

شکاگو، نیویارک اور فلاڈیلفیا جیسے بڑے شہروں میں گرمی سے بچنے کے لیے پبلک لائبریریوں اور کمیونٹی سینٹرز میں کولنگ سینٹرز کھولے گئے ہیں۔

Read Comments