Aaj Logo

اپ ڈیٹ 30 جولائ 2023 08:35pm

بے نظیر بھٹو کے موم کے مجسمے کی تقریب رونمائی میں بلاول کی شرکت

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنی والدہ پاکستان کی سابق خاتون وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے موم کے مجسمے کی تقریب رونمائی میں شرکت کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نظیر بھٹو کے مجسمے کی رونمائی دبئی کے مادام تساؤ میوزیم میں ہوئی، جس میں وزیر خارجہ دیگر کے ہمراہ شریک ہوئے۔

سرکاری ٹی وی نے ٹوئٹر پر سابق خاتون وزیر اعظم کے مجسمے کی تصاویر بھی شئیر کیں۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اپنی والدہ کے مجسمے کے ہمراہ کھڑے ہیں۔

بے نظیر بھٹو پاکستان کی پہلی شخصیت ہیں جن کا مجسمہ دبئی کے مادام تساؤ میوزیم میں رکھا گیا ہے۔

دو مرتبہ سابق وزیراعظم رہنے والی بے نظیر پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن تھیں۔ انہیں 27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی میں 54 سال کی عمر میں انتخابی مہم کے دوران قتل کر دیا گیا تھا۔

دفتر خارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سرکاری دورے کے دوران وزیر خارجہ بلاول اپنے ہم نصب خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے بھی ملاقات کریں گے۔

دونوں شخصیات دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ بلاول بھٹو شیخ سعید بن زاید کے انتقال پر متحدہ عرب امارات سے تعزیت بھی کریں گے، جو کہ صدر مملکت شیخ محمد بن زاید کے بھائی ہیں۔

دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک برادرانہ تعلقات کو مستحکم کرنے اور باہمی اقتصادی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

Read Comments