کسان کا بیوی کیلئے انوکھا تحفہ، سورج مکھی کے 12 لاکھ پھول لگا دیئے

کسان نے بیوی سے چھپ کر پھول لگانا شروع کیے تھے
شائع 30 جولائ 2023 09:03pm

امریکا میں ایک شوہر نے شادی کی 50 ویں سالگرہ پر بیوی کوتحفہ دینے کے لیے سُورج مکھی کے 12 لاکھ پھول لگا کر اپنے پیار کا اظہارکیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لی وِلسن نامی کسان نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے اپنی بیوی رینی کے لیے شادی کی 50ویں سالگرہ منانے کے لیے 80 ایکڑ اراضی پر 12 لاکھ سُورج مکھی لگا کر اپنی محبت کا اظہار کیا۔

ولسن نے اپنے بیٹے کی مدد سے بیوی سے چھپ چھپ مئی سے پر پھول لگانا شروع کیے تھے۔

بیوی کا کہنا ہے کہ یہ سب سے خاص تھا، شادی کی سالگرہ پر سُورج مکھی کے پھولوں سے بہتر کوئی تحفہ نہیں ہوسکتا تھا۔

Read Comments