شائع 31 جولائ 2023 10:06pm

گیم آف تھرونز کے کرداروں کی پاکستان میں سیر

دبئی میں مقیم تخلیق کار نے اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے گیم آف تھرونز کے کرداروں کو پاکستانی لباس پہنادیے۔

دنیا بھر مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال نے تہلکہ مچادیا ہے، مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ تصویریں اتنی حقیقت پسندانہ ہیں کہ ناظرین کو ڈبل ٹیک کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

سعد دریز نامی ایک تخلیق کار نے ٹوئٹر پر اپنی ایک تخلیق شیئر کی جس میں مشہور ٹی وی سیریز گیم آف تھرونز کے کرداروں کو پاکستان کے مختلف شہروں کا دورہ کروایا گیا ہے ۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں سیریز کے کرداروں جارج آر آر مارٹن، ٹائرین لینسٹر، جون سنو، ڈینیریز ٹارگرین، سانسا اسٹارک، سرسی لینسٹر، اور آریا اسٹارک کو پاکستان کے روایتی ملبوسات اور جیولری میں دیکھا جاسکتا ہے۔

جون سنو کو وسیم سنو کا نام دیا گیا انہیں سائیکل چلاتے دیکھا جاسکتا ہے

سرسی کسی مہندی کے تقریب میں ہیں تو لاڈ ویرس پرانے لاہور میں حلوائی بنے نظر آئے

ٹائرین تیمور لینسٹر ولیمے کے لباس میں ہیں تو انکل نثار یعنی آریا اسٹارک محنت کرنے ہوئے

دیگر کرداروں کو بھی مختلف جگہ کچھ نیا کرتے دیکھا جاسکتا ہے

Read Comments