پاکستان آنے والی انجو کا بھارتی گانے پر رقص، ویڈیو وائرل

35 سالہ انجو کو پاکستانیوں نے کئی تحائف سے نوازاہے۔
شائع 02 اگست 2023 04:01pm

بھارت سے وزٹ ویزے پر پاکستان پہنچنے کے بعد اسلام قبول کرکے ایک پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے والی انجو کی ڈانس ویڈیو دونوں ممالک میں مقبولیت حاصل کر چکی ہے۔

انجو انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ہندوستانی گانے پر رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ بھارت سے پاکستان ہجرت کرنے والی 35 سالہ لڑکی انجو کو پاکستانیوں نے تحائف سے بھی نوازا ہے۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر انجو اور نصراللہ نامی پیج پر ایک انوکھی ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے، اس سے پتہ چلتا ہے کہ انجو کو مقامی حکام کی جانب سے متعدد تحائف مل رہے ہیں، جن میں ایک بڑی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کی جانب سے 10 مرلے کا پلاٹ بھی شامل ہے۔

چنانچہ ایک عورت نے انہیں جوتے، کپڑے اور چادریں بھی تحفتاً پیش کی ہیں۔

Read Comments