پی آئی سی لاہور میں آپریشن تھیٹرز بند، دل کا کوئی بائی پاس آپریشن نہ ہوسکا

آپریشن تھیٹرزکو مرمت اور تزئین و آرائش کے نام پر بند کیا گیا
شائع 02 اگست 2023 04:27pm

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور میں آپریشن تھیٹرز بند کر دیے گئے ہیں جس کی وجہ سے آج دل کا کوئی بائی پاس آپریشن نہ ہوسکا ہے۔

گزشتہ روز 7 میں سے 4 آپریشن تھیٹرز بند کیے جانے کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پی آئی سی انتظامیہ نے باقی 3 آپریشن تھیٹرزمیں بھی سرجری بند کردی ہے۔ کئی ماہ بعد بائی پاس کی باری آنے کے باوجود سرجری نہ ہونے پر مریض پریشان ہیں۔

کارڈیک سرجری کا کورنہ ہونے پر اینجیو پلاسٹی بھی خطرے سے دوچار ہے اور آپریشن تھیٹرزکو مرمت اور تزئین و آرائش کے نام پرمتبادل انتظامات کے بغیر ہی آپریشن تھیٹرز کو بند کر دیا گیا۔

Read Comments