ایشیئن ہاکی چیمپیئنز ٹرافی: افتتاحی میچ میں آج پاکستان اور ملایشیا کا ٹاکرا

ہیڈ کوچ شہناز شیخ ویزا مسائل کی وجہ سے ٹیم کے ساتھ بھارت نہیں جا سکے
اپ ڈیٹ 03 اگست 2023 01:03pm

ایشیئن ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں آج پاکستان اور ملایشیا کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

بھارت میں شروع ہونے والی ایشیئن چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان سمیت چھ ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، ایونٹ میں جنوبی کوریا اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔

دوسری جانب قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ شہناز شیخ ویزا مسائل کی وجہ سے ٹیم کے ساتھ بھارت نہیں جا سکے۔

ایشیئن ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں سابق کپتان محمد ثقلین قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے فرائض انجام دیں گے، فیڈریشن نے ان کی تقرری سے ٹیم مینجمنٹ کو آگاہ کردیا ہے جب کہ لوکل فزیو کی خدمات بھی حاصل کرلی گئی ہیں۔

Read Comments