گداگر والد کے مبینہ تشدد سے 3 سالہ بچی ہلاک

بچی کے والدین واقعے کے بعد سے غائب ہیں۔
شائع 03 اگست 2023 02:48pm

کراچی کے علاقے کورنگی میں والد کے مبینہ تشدد سے تین سالہ بچی کی ہلاک ہوگئی، بچی کی شناخت فضا کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق بچی کے والدین میں علیحدگی ہوچکی تھی، جس کے بعد والد 6 محرم کو زبردستی بچی کو لے کر گیا اور 9 محرم کو واپسی لایا تو حالت تشویش ناک تھی۔

بچی اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق بچی کے والدین پیشہ ور گداگر ہیں اور واقعے کے بعد سے غائب ہیں۔

Read Comments