Aaj Logo

اپ ڈیٹ 03 اگست 2023 07:07pm

کرکٹ ورلڈکپ: پاکستان ٹیم کی بھارت میں سیکیورٹی پر سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت کے بارے میں بڑا فیصلہ کرلیا، قومی ٹیم کی بھارت میں سیکیورٹی کے معاملات انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے اٹھانے سمیت کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف کی تشکیل کردہ ہاٸی پروفاٸل کمیٹی کا اجلاس وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں ہوا۔

اجلاس میں قومی ٹیم کے بھارت میں سیکیورٹی خدشات کے حوالے سے مختلف امور کا جاٸزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر احسان مزاری اور قمر زمان کاٸرہ نے قومی ٹیم کی ہاٸی برڈ ماڈل کے تحت قومی ٹیم کو بھارت بھیجنے کی مخالفت کی جبکہ دیگر کمیٹی ارکان نے ورلڈ کپ میں شرکت کی حمایت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کے قومی ٹیم کی سیکیورٹی سے متعلق تحفظات سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو آگاہ کیا جاے گا اور بتایا جائے گا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے بھارت میں سیکیورٹی پر کوٸی کمپروماٸز نہ کیا جائے جبکہ سیکیورٹی یقین دہانی ملنے پر ٹیم بھارت جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ معاملے کو آٸی سی سی کے ساتھ اٹھاے گا اور پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف حکومت کے تحفظات سے آٸی سی سی کو آگاہ کریں گے۔

Read Comments