Aaj Logo

اپ ڈیٹ 04 اگست 2023 11:04pm

حجاج کرام کو 97 ہزار سے ایک لاکھ 32 ہزارروپے واپس دینے کا سلسلہ شروع

وزارت مذہبی امور نے نامزد بینکوں کوفنڈ جاری کردیے،ترجمان مذہبی امور کے مطابق تمام حجاج کرام کورقوم واپسی کے میسیج بھی بھیج دیے گئے ہیں۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق حجاج کرام کو رقم واپسی کا مرحلہ شروع ہو گیا ہے، اوروزارت مذہبی امور نے نامزد بینکس کو فنڈ جاری کر دیئے گئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ حجاج کرام کو رقم واپسی کیلئے میسج بھیج دیئے گئے ہیں، اور متعلقہ بینکس سے رقوم کی ادائیگی آئندہ ہفتے شروع ہوگی۔

ترجمان کے مطابق حجاج کرام کو اس سے پہلے قربانی کی مد میں 55 ہزار روپے واپس کئے گئے تھے، اور اب 97 ہزار سے لے کر ایک لاکھ 32 ہزارروپے تک واپس ملیں گے۔

وزارت مذہبی امورنے پرائیویٹ حجاج سے بھی آراء اور شکایات طلب کرلیں ہیں، اور ترجمان کا کہنا ہے ٹورآپریٹرز سے معاہدے کی خلاف ورزی، اور سہولیات میں کمی کی شکایات 18 اگست تک دی جاسکتی ہے، حج گروپ آرگنائزرز سے بازپرس کرکے شکایات کا ازالہ کیا جائے گا، نجی سکیم کے حجاج کرام کو بھی موبائل پر میسجز کر دئیے گئے ہیں۔

Read Comments