Aaj Logo

شائع 05 اگست 2023 04:04pm

کراچی: جی ڈی اے وفد کی ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز آمد، نگراں کابینہ پر مشاورت

سندھ کے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کا وفد متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے مرکز بہادر آباد پہنچ گیا۔ دونوں جماعتوں کی جانب سے نگراں کابینہ کے حوالے سے آج اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد پہنچنے والے جی ڈی اے وفد میں سردار عبدالرحیم اور ڈاکٹر صفدر عباسی شامل ہیں۔

جی ڈی اے اور ایم کیو ایم رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہورہا ہے۔ جس میں نگراں حکومت کے قیام سے متعلق مشاورت کی جارہی ہے۔

توقع کی جا رہی ہے کہ دونوں جماعتیں نگران کابینہ کے لیے ناموں کو آج فائنل کریں گی۔

دونوں جماعتیں نگراں کابینہ کے لیے نام فائنل کرکے سندھ حکومت کو پیش کریں گی۔

ایم کیو ایم اور جی ڈے اے کی جانب سے آج سندھ کی نگراں کابینہ کےامیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

Read Comments