Aaj Logo

اپ ڈیٹ 07 اگست 2023 01:33pm

مغربی افریقی ملک نائیجر میں فوج نے فضائی حدود بند کردی

مغربی افریقی ملک نائیجرکی فوجی حکومت نے معزول صدرمحمد بازوم کی بحالی کی ڈیڈلائن مسترد کرتے ہوئے ملک میں فضائی حدود بند کردی ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نائیجر میں فوج نے بیرونی فوجی مداخلت کے خدشے کے پیش نظر فضائی حدود بند کی ہے۔

نائیجر فوج نے گزشتہ ماہ صدر محمد بازوم کی حکومت کا تختہ الٹا تھا۔

مزید پڑھیں: نائیجر میں فوج نے حکومت کا تختہ الٹ دیا، صدر گرفتار

دوسری جانب نیامے اسٹیڈیم میں فوجی افسران کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور سڑکوں پر فوج کے حق میں مظاہرے کیے۔

مزید پڑھیں: نائجر کی نئی فوجی حکومت نے ’ویگنر گروپ‘ سے مدد مانگ لی

اس سے پہلے حکومت کا تختہ پلٹنے میں میں ملوث فوجی جنرل عبدالرحمان ٹچیانی نے معزول صدر محمد بازوم کی بحالی کے لیے ڈالے جانیوالے دباؤ کے سامنے جھکنے سے انکار کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: نائجیریا میں کشتی کو حادثہ، 100 سے زائد افراد ہلاک

مزید پڑھیں: نائیجر: مسجد پر حملہ، 10 افراد جاں بحق

مزید پڑھیں: نائجیریا میں کشتی کو حادثہ، 100 سے زائد افراد ہلاک

Read Comments