Aaj Logo

شائع 07 اگست 2023 11:22pm

شمالی کوریا کے ہیکرز نے روس کے میزائل ساز ادارے کو ہیک کیا

شمالی کوریا کے ہیکرز کی جانب سے روس کے میزائل ساز ادارے کو ہیک کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے ہیکرز کے ایک ایلیٹ گروپ نے روس کے ایک بڑے میزائل ڈویلپر کے کمپیوٹر نیٹ ورکس کو ہیک کیا۔

روئٹرز کے مطابق شمالی کوریا کے ہیکرز نے یہ کارروائی گزشتہ سال کی تھی جس میں روس کے میزائل ڈویلپر کے کمپیوٹر نیٹ ورکس کو خفیہ طور پر کم از کم پانچ ماہ تک ہیک کیا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کو معلوم ہوا ہے کہ شمالی کوریا کی حکومت سے وابستہ سائبر جاسوسی ٹیمیں، جنہیں سیکیورٹی محققین اسکارکرافٹ اور لازارس کہتے ہیں، انھوں نے خفیہ طور پر این پی او کے نظاموں میں خفیہ طور پر ڈیجیٹل بیک ڈور نصب کیے تھے۔

ہانگ کانگ سے شائع ہونے والے انگریزی زبان کے اخبار ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ (ایس سی ایم پی) کے مطابق رائٹرز اس بات کا تعین نہیں کر سکا کہ آیا ڈیجیٹل دراندازی کے دوران کوئی ڈیٹا لیا گیا تھا یا اس دوران کس قسم کی معلومات دیکھی گئی تھیں۔

اخبار نے مزید لکھا کہ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ڈیجیٹل بریک ان کے بعد کے مہینوں میں شمالی کوریا (پیانگ یانگ) نے اپنے ممنوعہ بیلسٹک میزائل پروگرام میں متعدد پیش رفتوں کا اعلان کیا۔

Read Comments