Aaj Logo

اپ ڈیٹ 08 اگست 2023 09:14am

جج کیخلاف جعلی پوسٹ پر عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا ایف آئی اے میں طلب

ایف آئی اے نے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کے خلاف جعلی سوشل میڈیا پوسٹ پر پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل نعیم پنجوتھا کو آج طلب کرلیا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا کو ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے طلب کرلیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد کے سب انسپکٹر کے دستخط سے جاری مراسلے کے ذریعے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا کوآج بروز8 اگست صبح 10 بجے ایف آئی اے دفتر طلب کیا گیا ہے۔

نعیم حیدر کو جج ہمایوں دلاور کیخلاف مبینہ طور پر جعلی سوشل میڈیا پوسٹ پر طلب کیا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق مذکورہ انکوائری گزشتہ روز ہی اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر درج کی گئی ہے۔ جس پر تحقیقات کے لیے نعیم احمد پنجوتھا کو طلب کیا گیا ہے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ غیر حاضری پر سمجھا جائے گا کہ آپ کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کیلئے کچھ نہیں۔

مزید پڑھیں

عمران کو سزا سنانے والے جج انگلینڈ روانہ، پی ٹی آئی ’استقبال‘ کیلئے تیار

توشہ خانہ فوجداری کیس، کوئی دلائل دے نہ دے، میں فیصلہ بغیر سنے سنادوں گا، جج ہمایوں دلاور

عمران خان اٹک جیل کی ’کلاس سی‘ میں بند، علاقہ ریڈ زون قرار

ایف آئی اے نے نعیم پنجوتھا کو ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کے اسلام آباد سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹرکے آفس سیکٹر جی 13 میں طلب کیا ہے۔

Read Comments