Aaj Logo

شائع 08 اگست 2023 03:50pm

حکومت کا ڈیجیٹل پرائز بانڈز متعارف کرانے کا فیصلہ

کراچی: حکومت نے ڈیجیٹل پرائز بانڈز متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق 500 روپے، 1 ہزار، 5 ہزار اور 10 ہزار روپے کے ڈجیٹل پرائز بانڈز کو متعارف ہوں گے جنہیں خریدار کے نام پر رجسٹرڈ کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 500 روپے کے ڈیجیٹل بانڈ پر پہلا انعام 20 لاکھ روپے جب کہ 1000 روپے کے ڈیجٹیل بانڈ پر پہلا انعام 40 لاکھ روپے ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ 5 ہزار روپے کے ڈجیٹل بانڈ پر پہلا انعام 2 کروڑ روپے اور10 ہزار کے بانڈ پر پہلا انعام 4کروڑ روپے رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے 40 ہزار، 25 ہزار، 15 ہزار اور 7500 روپے مالیت کے پرائز بانڈز پر پابندی ہے۔

اس پابندی کے بعد اب مارکیٹ میں سب سے بڑا پرائز بانڈ 1500 روپے مالیت کا ہے، اس کے علاوہ 750، 200 اور 100 روپے مالیت کے پرائز بانڈز بھی مارکیٹ میں موجود ہیں۔

Read Comments