Aaj Logo

اپ ڈیٹ 08 اگست 2023 05:50pm

وفاقی حکومت نے 25 رکنی نیا سرمایہ کاری بورڈ تشکیل دے دیا

وفاقی حکومت نے 25 رکنی نیا سرمایہ کاری بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد سرمایہ کاری بورڈ کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سرمایہ کاری بورڈ میں 12 سرکاری اور 13 ارکان نجی شعبے سے شامل ہیں، وزیراعظم سرمایہ کاری بورڈ کے صدر ہوں گے۔

مزید پڑھیں

اپیکس کمیٹی: دوست ممالک سے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے منصوبوں کی منظوری

وزیراعظم کی مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت

وزیراعظم کی سعودی کاروباری شخصیات سے ملاقات، ملک میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزراء میں خزانہ، خارجہ، سرمایہ کاری، تجارت، صنعت و پیداوار، توانائی اور آئی ٹی سرمایہ کاری بورڈ کے ارکان ہوں گے۔

گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر، چیئرمین بی او آئی بھی ارکان میں شامل ہیں جبکہ بورڈ سیکرٹری کے فرائض سیکرٹری سرمایہ کاری انجام دیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سرمایہ کاری بورڈ میں 13 ارکان نجی شعبے سے شامل کیے گئے ہیں، جن میں نجی شعبے سے فیصل جواد، عمران مسعود، اسد سلیم رحمان ارکان میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ خالد محمود، طالب رضوی، محمد یاور عرفان خان، چوہدری ذوالفقار، علی انجم، انجینئر حارث نعیم، سید حسنین ابراہیم کاظمی، ملک محمد اویس خالد، عائلہ مجید، ایوب احمد اور سید قاسم نوید قمر سرمایہ کاری بورڈ کے ارکان ہوں گے۔

Read Comments