افغانستان کیخلاف سیریز اور ایشیا کپ کیلئے قومی ٹیم کی تشکیل پر مشاورت

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینا شروع کردیا
شائع 08 اگست 2023 08:18pm

افغانستان کے خلاف سیریز اور ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم کی تشکیل پر چیف سلیکٹر انضمام الحق نے مشاورت شروع کردی۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینا شروع کردیا۔

انضمام الحق نے ڈائریکٹر مکی آرتھر اور ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن سے ابتدائی مشاورت کی جبکہ چیف سلیکٹر لنکا لیگ کھیلنے میں مصروف کپتان بابر اعظم سے بھی مشاورت کریں گے۔

مزید پڑھیں

انضمام الحق قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹرمقرر

ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ٹاکرا کب اور کہاں ہونے جا رہاہے؟

ایشیا کپ 2023: اے سی سی نے پاکستان کے حق میں فیصلہ دےدیا

افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز اور ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان رواں ہفتے میں ہی ہوگا۔

لنکا پریمیئر لیگ اور کینیڈا لیگ کھیلنے والے کھلاڑی قومی ٹیم کو سری لنکا میں ہی جوائن کریں گے۔ پاکستان اور افغانستان 3 ون ڈے میچز کی سیریز سری لنکا میں ہوگی۔

Read Comments