Aaj Logo

شائع 09 اگست 2023 11:45am

چھوٹے سے گاؤں میں گڈ ٹچ بیڈ ٹچ سکھانے والی ٹیچر کی ویڈیو وائرل

بھارت میں دن بہ دن بڑھتی جنسی زیادتی کے واقعات کی وجہ سے والدین کے علاوہ اساتذہ نے بھی بچوں کو اچھے برے میں تمیز سکھانے کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔

بھارت میں ایک اسکول ٹیچر کی بچوں کو اگاہی دینے والی وڈیو بہت وائرل ہورہی ہے جس میں وہ گاؤں کے بچوں کو گڈ ٹچ اور بیڈ ٹچ کی تعلیم دیتی دیکھائی دے رہی ہیں۔

بھارت کے دیہی اور پسماندہ علاقوں کے بچے اب بھی اس علم سے محروم ہیں۔

دور دراز علاقوں میں اسمارٹ فون کے ذریعے یہ وڈیو ان بچوں کو اس سماجی برائی سے آگاہ کرنے میں مدد دے گی۔

ٹویٹر پر وائرل وڈیو میں ٹیچرعملی طور پر بچوں کو اچھے ٹچ اور برے ٹچ کی وضاحت کرتی دیکھائی دیتی ہیں۔

مزید پڑھیں

خواتین کو برہنہ گھمانے کا کیس، بھارتی سپریم کورٹ نے اہم حکم دے دیا

باپ کے ہاتھوں جنسی زیادتی، 13 سالہ طالبہ نے دیا بچے کو جنم

مہندرا سنگھ دھونی کو 5 سالہ بیٹی کا ریپ کرنے کی دھمکیاں ملنے لگیں

ٹیچر وڈیو میں ناصرف ایک ایک کرکے گاؤں کے ہر بچے کو برے ٹچ کا فرق سمجھا رہی ہیں بلکہ اپنی طرف بڑھنے والے بُرے ہاتھوں کو کیسے جھڑکنا ہے وہ بھی سمجھا رہی ہیں ۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو کوخوب سراہا ہے۔

اس پوسٹ پر بڑی تعداد میں ردعمل دیتے ہوئے صارفین نے ویڈیو کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی تعلیم چھوٹے بچوں کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے۔

ایک اور ایکس صارف نے کہا کہ ’گڈ ٹچ بیڈ ٹچ‘ والدین کو خود ہی سکھانا چاہیے تاکہ معاشرے سے برائی کا خاتمہ ہو۔

Read Comments