Aaj Logo

شائع 09 اگست 2023 01:58pm

سعودی عرب: اونٹنی کا اپنے مالک سے والہانہ محبت کا اظہار

سعودی عرب میں ایک اونٹنی نے اپنے مالک سے والہانہ محبت کا اظہارکیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اونٹنی اپنے مالک کے پاس اس وقت آتی ہے، جب وہ سو رہا تھا۔

اونٹنی کافی دیر تک اپنی لمبی گردن اپنے مالک کے سر کے قریب کیے کھڑی رہی، مالک نے بھی اس کے سَر پرشفقت کے ساتھ ہاتھ رکھا۔

اس منظر کو دیکھ کر لوگوں نے بھی اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا اوراونٹنی اور مالک کی اس محبت پر مبنی ویڈیو کو خوب پذیرائی ملی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں اونٹ کثیر تعداد میں ہیں اور اس لیے ایسی ہمدردی اور پیار کے مناظر کی ویڈیو اکثر سامنے آتی رہتی ہیں۔

Read Comments