Aaj Logo

شائع 09 اگست 2023 08:21pm

9 مئی کو ایسے شخص کا چہرہ سامنے آیا جو اپنے مفاد کیلئے کچھ بھی کرسکتا ہے، وزیر دفاع

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 9 مئی واقعے نے تاریخ کو داغدار کیا، ایسے شخص کا چہرہ سامنے آیا جو اپنے مفاد کے لیے کچھ بھی کرسکتا ہے، اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے میں ہمارا خون بھی شامل ہے۔

قومی اسمبلی کا الوداعی اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوا۔

قومی اسمبلی کے الوداعی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کے واقعے نے تاریخ کو داغدار کیا، ایک ایسے شخص کا چہرہ سامنے آیا جو اپنے مفاد کے لیے کچھ بھی کرسکتا ہے، ایک شخص اپنے اقتدار کے لیے ہمارے ایئربیس پر بھی حملہ کرسکتا ہے۔

مزید پڑھیں

خواجہ آصف کے خواتین کو کوڑا کرکٹ اور باقیات کہنے پر پی ٹی آئی اراکینکا احتجاج

نگراں وزیراعظم کا نام ایک ہفتے میں فائنل ہوجائے گا، خواجہآصف

سینیٹ نے پیمرا ترمیمی بل 2023 سمیت 12 بلز منظورکرلیے

خواجہ آصف نے پارلیمنٹ کی سیکیورٹی پر توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ پارلیمینٹ کی سیکیورٹی کہیں نظر نہیں آرہی، کسی دن کوئی جیکٹ والا پھٹ سکتا ہے۔

وزیر دفاع نے ارکان قومی اسمبلی کے رہن سہن پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کام کرنے چاہئیں کہ اس ایوان اور اس کے ارکان کا تقدس بڑھے۔

اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے ایوان سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے میں ہمارا خون بھی شامل ہے، ہماری اپوزیشن نہ ہوتی اور چیئرمین پی ٹی آئی موجود ہوتا تو ملک ڈیفالٹ کرجاتا۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے اختر مینگل نے کہا کہ مخلوط حکومت کو چلانا بہت مشکل اور کٹھن کام ہوتا ہے، میاں شہباز شریف نے بہت برد باری سے اس حکومت کو چلایا، انہوں نے ہمیں عزت دی، احترام دیا، جس پر اپنی جماعت کی جانب سے شکریہ ادا کرتا ہوں

قومی اسمبلی کے الوداعی اجلاس میں پیمرا ترمیمی بل 2023 کی کثرت رائے منظوری دی گئی۔

Read Comments