شاندانہ گلزار کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا، شیر افضل خان مروت کا دعویٰ

فاشسٹ حکومت نے اپنے آخری دن بھی ایک اور خاتون سیاست دان کو گرفتار کیا ہے، پی ٹی آئی
شائع 09 اگست 2023 10:16pm

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل خان مروت نے دعوی کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں شیر افضل خان مروت نے نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کو اسلام آباد پولیس نے آج شام 5 بجے بندوق کی نوک پر اغوا کرلیا، اس کی ماں نے مجھے اس بات کی تصدیق کی ہے، جو اس اندوہناک واقعے کی عینی شاہد ہے۔

شاندانہ گلزار کی گرفتاری پر پی ٹی آئی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی شرمناک ہے کہ فاشسٹ حکومت نے اپنے آخری دن بھی ایک اور خاتون سیاست دان کو گرفتار کیا ہے۔

مزید پڑھیں

پشاورحملے پربیان: پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کیخلاف مقدمہدرج

پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف بغاوت کا مقدمہ خارج، تفصیلیفیصلہ جاری

شاندانہ گلزار کو مخصوص نشست پر دوبارہ حلف اٹھانے کیاجازت

پی ٹی آئی نے کہا کہ ان کی نظر میں شندانہ گلزار کا جرم پی ٹی آئی اور عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے۔

Read Comments