کوئٹہ: بارش کے باعث گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، 4 افراد جاں بحق

علاقے میں ٹریفک کی آمدورفت معطل
شائع 10 اگست 2023 08:47am

کوئٹہ کے علاقے شیرانی میں بارش کے باعث گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی ہے۔

گاڑی میں سوار چار افراد جاں بحق اور دو کو بچالیا گیا۔

جاں بحق افراد میں دو خواتین اوردو بچے شامل ہیں، جبکہ علاقے میں ٹریفک کی آمدورفت معطل ہے۔

Read Comments