Aaj Logo

اپ ڈیٹ 10 اگست 2023 03:06pm

ای میل کا انگریزی سے اردو ترجمہ اب آپ کا فون کرے گا

انگریزی سے اردو ترجمہ کافی عرصے سے جی میل کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں ایک بنیادی فیچررہا ہے لیکن یہ خصوصیت اب اسمارٹ فون ایپ میں بھی متعارف کروا دی گئی ہے۔

اس سے قبل موبائل ایپ پرای میل کا ترجمہ کرنے کیلئے صارفین ای میل کاپی کرکے گوگل ٹرانسلیٹر پر پیسٹ کرتے تھے۔

گوگل نے حال ہی میں اپنے ورک اسپیس اپ ڈیٹس بلاگ کے ذریعے انکشاف کیا ہے کہ اب جی میل اسمارٹ فون ایپ میں انگریزی سے اردو ترجمہ کرنے کا فیچر شامل ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں: گوگل سے اپنی نجی معلومات ہٹانا اب ہوا اور بھی آسان

گوگل کا اے آئی چیٹ بوٹ ”بارڈ“ اب آپ کو اردو میں جواب دے گا

نیا سرچ انجن You.com اور اس کا چیٹ باٹ کیا ہیں؟

یہ بے حد آسان طریقہ ہے، جب آپ ای میل کھولتے ہیں تویہ ایپ آپ کو ای میل کے کنٹینٹ کا ترجمہ کرنے کا آپشن دے گی اور آپ کی ای میل کا ترجمہ کردے گی۔

یہ ایپ جی میل کے ڈیسک ٹاپ ورژن کی طرح 100 زبانوں میں ترجمہ کر سکتی ہے۔

جی میل کا یہ نیا فیچر دنیا بھر کے اسمارٹ فونز کیلئے ہے جو دو ہفتے بعد آپ کے موبائل فونز پر بھی آجائے گا۔

Read Comments