Aaj Logo

شائع 10 اگست 2023 08:56pm

شہریار آفریدی نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہریار آفریدی نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے شیر افضل مروت ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔

درخواست میں سیکرٹری داخلہ ،آئی جی اسلام آباد، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا۔

مزید پڑھیں

پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی رہائی کے بعد دوبار گرفتار، اڈیالہ جیلمنتقل

جی ایچ کیو حملہ کیس: شہریار آفریدی کی درخواست ضمانتمسترد

پی ٹی آئی رہنماء شہریار آفریدی اسلام آباد سے گرفتار، نامعلوم مقام پرمنتقل

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اے ٹی سی کورٹ راولپنڈی کے احاطے سے باہر آتے ہی حراست میں لیا گیا، معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ 8 اگست کو مجسٹریٹ اسلام آباد نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم جاری کیا ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ تھری ایم پی او کی گرفتاری کو کالعدم قرار دے کر رہائی کا حکم دیا جائے۔

Read Comments