Aaj Logo

شائع 11 اگست 2023 09:11am

عارف والا: تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں مریضوں کو زائد المعیاد ڈرپ لگائے جانے کاانکشاف

صوبہ پنجاب کے شہر پاک پتن کی تحصیل عارف والا کےتحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں مریضوں کو زائد المعیاد ڈرپ لگائی جارہی ہیں۔

اسپتال انتظامیہ شہریوں کو صحت کی بجائے موت بانٹ رہی ہے، آج نیوز کو موصول فوٹیج کے مطابق یہ ڈرپیں 18 ماہ سے اسپتال کی ایمرجنسی میں موجود ہیں۔

ان ڈرپوں کی اسپتال میں موجودگی ایک سوالیہ نشان ہے اور محکمہ صحت کی کارکردگی پرسوال اٹھاتی ہے۔

معاملے کی فوٹیج سامنے آنے کے بعد تحقیقات کیلئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

Read Comments