Aaj Logo

شائع 11 اگست 2023 10:55am

شاندانہ گلزار کے اغواء کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کے مبینہ اغواء کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

شاندانہ گلزار کے والد صباحت گلزار خان کی جانب سے پولیس کے ہاتھوں ابیٹی کے مبینہ اغواء کیخلاف دائر درخواست میں آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈی ایس پی بنی گالہ، ایس ایچ او بنی گالہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت جسٹس بابرستارنے سماعت کی۔درخواست گزارکے جانب سے وکیل شیرافضل مروت عدالت میں پیش ہوئے۔

صباحت گلزارخان نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پولیس کی وردی میں ملبوس افراد نے گھر میں گھس کر بیٹی کو بندوق کی نوک پر اغواء کیا۔ایس ایچ اوبنی گالہ کوشکایت کی لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

والد کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ شاندانہ گلزار کسی کیس میں ملوث نہیں تو انہیں فی الفور رہا کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست پر سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں

شاندانہ گلزار کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا، شیر افضل خان مروتکا دعویٰ

پشاورحملے پربیان: پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کیخلاف مقدمہدرج

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاندانہ گلزار کیخلاف مقدمات کی تفصیلات طلبکرلیں

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سابق رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا، پی ٹی آئی رہنما کو 15 روز کے لیے اڈیالہ جیل میں نظربند رکھا جائے گا۔انہیں اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔

Read Comments