شازیہ منظور کامیڈی شو کے دوران برہم، ٹیم کو ’حد میں رہنے‘ کا مشورہ
فن گائیکی میں شازیہ منظور کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں، گزشتہ دنوں فیشن شو میں مشہورماڈل کو اسٹیج سےگرانے والی وڈیو کے بعد ان کی اور ایک اور وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ نجی ٹی وی شو سے ناراض ہوکرجا رہی ہیں لیکن پھر ہوا کچھ یوں کہ جاتے جاتے واپس آگئیں۔
**گلوکارہ شازیہ منظور کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ شو کے درمیان ٹیم کے ایک رکن کے قریب آکر بیٹھنے اور ہنسی مذاق پر برہم ہوتے ہوئےپوری ٹیم کو حد میں رہنے کا کہتی ہیں۔ **
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیٹ پر موجود افراد اس ردعمل پر حیران نظرآتے ہوئے معافیاں مانگ رہے ہیں، اس دوران مذاق کرنے والے آرٹسٹ نے اپنی پگڑی تک گلوکارہ کے پیروں میں رکھنے کی کوشش کی۔
پبلک ڈیمانڈ نامی اس شوکی میزبانی محسن عباس حیدر کررہے تھے ۔ شو میں شازیہ منظورشریک میزبان شیری سے گفتگو کر رہی تھیں جو چوہدری کا کردار ادا کررہے تھے۔
شو کے دوران اچانک شازیہ منظور غصے سے کھڑی ہو گئیں اور کہا کہ ’یہ کیا ہے، مجھے یہاں مہمان کے طور پرمدعو کیا گیا لیکن شریک میزبان میرے قریب ترہو کر بیٹھ رہے ہیں ، انہیں فاصلہ رکھ کربیٹھنا چاہیے۔
وڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح غصے میں انہوں نے کہا کہ میں اگر آپ لوگوں کے ساتھ کھل کر بات کرتی ہوں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ لوگ اپنی تمام حدیں پار کریں، میں آرٹسٹ ہوں، آپ سب میرے لیے بھائیوں کی طرح ہیں.
شازیہ کو اس قدر غصے میں دیکھ کر پوری ٹیم نے ان سے معافی مانگ لی اور پھر اچانک شازیہ منظور نے اپنا مقبول گانا ’تیاں بجھائی رکھ دی‘ گانا شروع کر دیا۔
مزید پڑھیں
اروے کے ڈانس گروپ کی پاکستانی گلوکارہ کے گانے پرڈانس ویڈیو وائرل
رابعہ انعم میزبان ندا یاسر کا شو چھوڑ کر کیوں گئیں
بھارت:ثقافتی شو کے دوران اسٹیج پرشدید آگ بھڑک اٹھی
انکے اس مزاق پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیئے کچھ کا کہنا تھا کہ کوئی نیا پرینک کریں جبکہ بہت سے لوگوں نے لکھا کہ انہیں پہلے ہی اندازہ ہوگیا تھا شازیہ مذاق کر رہی ہیں
یہ ایک خفیہ مذاق تھا جو شازیہ منظور نے پوری ٹیم کے ساتھ مل کر کیا۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہے۔